اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے آج پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں دلائل مکمل کر لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے وکیل سلمان اکرم راجہ آج دلائل دیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل بھی اپنے دلائل دیں گے۔
