Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وفاقی کابینہ میں رد و بدل اور تبدیلیاں کیوں‌ ہوئیں؟ اصل وجوہات سامنے آ گئیں | زرائع نیوز

وفاقی کابینہ میں رد و بدل اور تبدیلیاں کیوں‌ ہوئیں؟ اصل وجوہات سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ذرائع کو موصولول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمانہ کارکردگی، خفیہ رپورٹس، مانیٹرنگ اور عوامی رائے کی وجہ سے کابینہ میں ردوبدل کی گئی جبکہ وزیر اعظم چند وزراء کی کارکردگی سے سخت نالاں بھی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ہی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا تھا البتہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے کل اس کو عملی جامہ پہنچایا، ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت متعدد وزرا کو ہٹایا جائے گا۔

اسد عمر کو ہٹانے کی وجہ

ایمنسٹی اسکیم ، مہنگائی اور ایف بی آر کی ناکامی کے ساتھ ڈالر مہنگا ہونے پر وزیر خزانہ کے خلاف ایکشن لیا گیا، اسد عمر کو ہٹانے کے لئے وزیر اعظم پر پارٹی، میڈیا، اور حکومتی ارکان کا شدید تھا، اس لیے فیصلے سے قبل عمران خان نے اسد عمر سے مہنگائی کا شکوہ اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں: وزارتوں‌ میں‌ تبدیلیوں‌ پر بھی یوٹرن؟‌ اسد عمر وزیر برقرار ، نوٹی فکیشن جاری

ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاسوں کے دوران وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو مخاطب کر کے کہا کہ ’’اسد آپ کی پالیسیاں غریبیوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، اسد عمر وزیراعظم کو حالات بہتر ہونے کی تسلیاں دیتے رہے ن سے عمران خان مطمئن نہ ہوئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ کے آخری دو اجلاسوں میں متعدد وفاقی وزراء کی بھی اسد عمر سے گرما گرمی ہوئی، وزیر اعظم نے اسد عمر کو  وزارت چھوڑنے پر قائل کرنے کے لیے دو دن قبل کوشش شروع کردی تھی۔

غلام سرور خان کو کیوں ہٹایا گیا؟

اسی طرح وفاقی گیس کے ہوشربا بلز میں اضافے اور عمران خان کی ہدایت پر ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم وزیر کے خلاف دفاعی پوزیشن پر گئے، گیس بلوں پر سخت دباؤ کے باعث غلام سرور خان کو تبدیل کیا گیا پڑا۔

عامر کیانی کا نمبر کیوں آیا؟

ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عمران خان نے عامر کیانی پر اظہار ناراضی کیا اور اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا البتہ وہ اس میں مکمل ناکام نظر آئے۔

فواد چوہدری کو کیوں ہٹیا گیا؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اختلافات کی زد میں آگئے، ایم ڈی پی ٹی وی پر تنقید اور اُن کی ملازمین کے مظاہرے میں آمد پارٹی قیادت کو ناگوار گزریں، جبکہ انہوں نے پارٹی رہنماؤں بالخصوص نعیم الحق پر کھل کر تنقید بھی کی یہی وجہ اُن کے زد پر آنے کی وجہ بنی۔فواد چوہدری کو ان کی خواہش اور مرضی کے مطابق نئی وزارت دی گئی۔

شہر یار آفریدی کا نمبر کیوں آیا؟ 

شہریار آفریدی بے تحاشہ اختیارات ملنے کے باوجود متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، اُن کے تمام اقدامات ویڈیو اور تصاویر کی حد تک نظر آئے جبکہ انہوں نے متعدد جگہ اختیارات کا ناجائز فائدہ بھی اٹھایا، ساتھ ہی اعجاز اعوان کو وزارتِ داخلہ دینے کا پیغام مقتدر حلقوں کی جانب سے وزیراعظم کو دیا گیا۔

اعظم سواتی اور جہانگیر ترین کی واپسی

وزیراعظم عمران خان نے اعظم سواتی کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ بھی ایک ماہ پہلے کر لیا تھا، اعظم خان سواتی کی واپسی تک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اس لیے خالی رکھا گیا تھا، فواد چوہدری کو نئی وزارت دینے کے لئے اعظم سواتی کو پارلیمانی وزارت میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

https://zaraye.com/asad-umar-truns-down-ministry-and-cabinet/

وزیر اعظم نے اسی طرح فردوس عاشق اعوان کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ ایک ماہ پہلے کرلیا تھا، گزشتہ روز فیصلہ کرنے کے بعد عمران خان نے خود ہی فون کر کے مطلع کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرظفر اللہ مرزا کو ان کی قابلیت کی بنیاد پر وزارت صحت میں بطور معاون آزمانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ حفیظ شیخ کو وزارت دینے کا فیصلہ اہم مٹینگ اور مشاورت کے بعد ہوا۔