Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Property Dispute with ishrat ul ibad brother areest

جائیداد کا تنازع: عشرت العباد کا بھائی گرفتار، مثالی خاندان اجڑنے لگا

کراچی: سابق گورنر عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد کو پولیس نے گزشتہ روز گلستان جوہر میں واقع گھر سے گرفتار کیا۔

ابتداء میں اہل خانہ کا دعویٰ تھا کہ عامر العباد کی گرفتاری میں سابق گورنر کا ہاتھ ہے البتہ پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ عامر العباد کو چیک باؤنس ہونے کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

عامر العباد نے خاندانی جائیداد کے تنازع کے لیے وکیل طارق نیازی کی خدمات حاصل کیں تھیں اس کے عوض انہیں نے وکیل کو چالیس لاکھ روپے کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیام جس پر طارق نیازی نے تھانہ سٹی کورٹ صدر میں مقدمہ درج کرایا۔

عشرت العباد پر والدہ کے نام کا پلاٹ زبردستی فروخت کرنے کا الزام

عامر العباد کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عامرالعباد نے کل ضمانت بھی کرائی پھر بھی پولیس نے گھر سے حراست میں لیا۔ یاد رہے کہ سابق گورنر سندھ  اور بھائیوں کے درمیان گلبرگ میں واقع ماں کے نام پر موجود پلاٹ پر جائیداد کا شدید تنازع چل رہا ہے اور دونوں کورٹ بھی جاچکے ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ دنوں عامر العباد کی جانب سے پریس کانفرنس بھی کی گئی تھی۔