Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، گلشن اقبال سے کمسن چور گرفتار | زرائع نیوز

کراچی، گلشن اقبال سے کمسن چور گرفتار

کراچی: گلشن اقبال پولیس نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر موٹرسائیکل لفٹر گرفتار کرلیا، ملزمان آدم اور منصور کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔

دونوں کمسن بچے موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے واردات کے وقت کم عمری کی وجہ سے ملزمان پر کوئی شک نہیں کرتا تھا گرفتار ملزمان ملزمان نے مسجد گھروں اور دفاتر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی درجن سے زائد وارداتیں کیں، ملزمان موٹرسائیکل چرانے کے بعد فروخت کر دیا کرتے تھے کئی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے بعد پیٹرول ختم ہونے کے بعد دوسرے علاقوں میں چھوڑ دیں، گرفتار ہونے والے دونوں بچوں کی واردات کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہیں۔