Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
معاشی پریشانی کاشکار شخص نے بیوی بچوں سمیت زہر کھالیا, بچی جاں بحق | زرائع نیوز

معاشی پریشانی کاشکار شخص نے بیوی بچوں سمیت زہر کھالیا, بچی جاں بحق

کراچی : سرجانی میں شہری نے 2 بیٹوں اور بیوی کو زہر دیکر خود بھی زہر کھا لیا۔پولیس کے مطابق تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زہر کھانے سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی، جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہے۔ معاشی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں اظہر نامی شخص نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کو زہریلی چیز کھلا دی اور خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔

واقعے میں 2 سالہ بچی ایمن انتقال کر گئی، پولیس واقعے کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔