کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی پولیس آفس حملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام زونز سے پولیس نفری حملہ کے مقام پر بھیجنے کا حکم دیا اورحملہ آوروں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
انہوں نےایڈیشنل آئی جی آفس پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز کو اپنے زون سے پولیس نفری بھیجنے کی ہدایت کی۔
کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے وہ حملہ آوروں کے خلاف پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کوخود مانیٹرکرتے رہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پولیس ہیڈ آفس میں قائم کنٹرول روم میں بیٹھ کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کومانیٹرکیا۔
ایڈیشنل آئی جی کے دفترمیں داخل ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تک وزیراعلیٰ صورتحال کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔
اس دوران وہ وفاقی حکومت اورپولیس رینجرحکام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں رہے۔
