کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ایکسائز انسپکٹر کے گھر دوسری بار بھتہ کی پرچی بھیج دی، بھتہ کی دوسری پرچی کے ساتھ تیس بور پستول کی گولی بھی بھیجی گئی ہے ۔
پرچی میں کہا گیا ہے کہ دس لاکھ دے ورنہ گولی کھا ۔ ایکسائز انسپکٹر نے نارتھ ناظم آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی، انسپکٹر کی درخواست کے بعد بھی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔ جب ملزمان کی کال آئیگی تو مقدمہ درج کیا جائیگا ۔
پولیس نے متاثر شخص کو ہدایت کی کہ وہ احتیاط اور صبر سے کام لے، گھر کے باہر مہنگے کیمرے لگاؤ تاکہ پرچی رکھنے والے کو شناخت کیا جاسکے۔
