Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسٹیل ملز کے سابقہ ملازمین کا گورنر ہاؤس پر دھرنے کا اعلان | زرائع نیوز

اسٹیل ملز کے سابقہ ملازمین کا گورنر ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

کراچی:پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ اور جبری برطرف کئے گئے ملازمین نے عید الفطر تک واجبات کی عدم ادائیگی پر گورنر ہاؤس کے سامنے تا دم مرگ احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستان اسٹیل مل کے ریٹائرڈ اور جبری برطرف ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے گزشتہ روز اسٹیل ملز کے ہیڈ آفس، اسٹیل مینارہ المعروف ہتھوڑا پر احتجاجی دھرنا دیا۔ یاد رہے اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے واجبات سالوں تاخیر سے ادا کیے گئے تھے لیکن اب بھی پروویڈنٹ فنڈ کا منافع جو 6 سال کا واجب الادا ہے ادا نہیں کیا گیا جب کہ یہ رقم 10 لاکھ سے 30 لاکھ فی ملازم بنتی ہے اسکے علاوہ یہ منافع جبری برطرف ملازمین کو بھی ادا نہیں کیا گیا، اسکے علاوہ پے اسکیل 2011 کے واجبات، گلشن حدید فیز III کا ترقیاتی کام، گلشن حدید IV کی ملازمین کو الاٹمنٹ، ملازمین کی بحالی، پیداوار کی بحالی، پنشن کی ریویژن اور اسکے واجبات مطالبات میں شامل ہیں۔

یونٹی کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اسٹیل ملز اور وزارت پیداوار نے ملازمین کے ساتھ جو ظلم و ستم روا رکھا وہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس سے بڑھ کر ظلم یہ ہے کہ اعلی عدلیہ نے ملازمین کی اپیلز کے باوجود چیف جسٹس آف پاکستان نے ملازمین کے ساتھ انصاف نہیں کیا بلکہ ملازمین کی برطرفی کی راہ ہموار کرکے انصاف کا قتل کیا ہے۔

ملازمین کے نمائندوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ ملازمین کے غصب شدہ حقوق فوری ادا کیے جائیں ، پنشن ریوائزڈ اور اسکے واجبات ادا کیے جائیں، کم از کم پنشن 25000 ماہانہ کی جائے، گلشن حدید فیز تھری کا ترقیاتی کام کروایا جائے، گلشن حدید فیز فور ملازمین کو الاٹ کیا جائے، جبری برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے، اسٹیل ملز کی پیداوار بحال کی جائے۔

ملازمین نے جنرل منیجر (فنانس) عارف شیخ کا پُتلا بھی نذر آتش کیا۔ یونٹی کے سیکریٹری مرزا مقصود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سرکاری ادارے ہی ملازمین کے قانونی حقوق غصب کرنے لگ جائیں تو نجی شعبے کے مزدور کس سے امید رکھیں گے۔

مرزا مقصود نے کہا کہ عید الفطرتک ریٹائرڈ ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈز کا منافع ادا نہیں کیا گیا تو سندھ میں وفاق کے نمائندہ گورنرہاﺅس پر تادم مرگ دھرنا دیا جائے گا۔ مرزا مقصود نے اعلان کیا کہ پنشن میں اضافے کے لیے ملک گیر احتجاج کے لیے مزدور تنظیموں اور پنشنرز کو متحد اور موبلائز کیا جائے گا۔