Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پانی کے منصوبے کے فور کے پائپ چوری کرنیوالے 10 ملزمان گرفتار |

پانی کے منصوبے کے فور کے پائپ چوری کرنیوالے 10 ملزمان گرفتار

کراچی : شہر قائد پینے کا پانی سپلائی کرنے والے منصوبے کے فور کے پائپ چوری کرنے والے گروہ کے 10 ملزمان کو بن قاسم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جن کے قبضے سے سلنڈرز، لوہے کے پائپ سے بھری سوزوکی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، محمد رحیم، محمد اقبال، اورنگزیب، انوار، زبیر، شان حسین، علی اکبر، حسین احمد اور حبیب اللّٰہ تگڑ شامل ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم حبیب اللّٰہ تگڑ پولیس کانسٹیبل ہے اور گارڈن پولیس ہیڈکواٹر میں تعینات ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے سلنڈرز اور لوہے کے پائپ سے بھری ہوئی سوزوکی نمبر KR 7193 برآمد ہوئی ہے۔برآمد شدہ پائپ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کے فور منصوبے کے ہیں جنہیں گزشتہ دنوں چوری کیا گیا تھا۔
ملزمان کو پولیس چوکی بن قاسم سے گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔