Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : 13 بچی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے ملزم کو سرینڈر کرنے کا حکم | زرائع نیوز

کراچی : 13 بچی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے ملزم کو سرینڈر کرنے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے 13سالہ بچی کی نازیبا تصویریں وائرل کرنے پر ملزم فہد منگی کو ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے ۔

پیر کو ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف ملزم فہد منگی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی سے استفسار کیا کہ ملزم نے کیا جرم کیا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم 13 سالی بچی کی تصاویریں نازیبا الفاظ کے ساتھ مختلف واٹس ایپ گروپوں میں شئیر کرتا تھا فیس بک نے ملزم کی آئی ڈی کی تصدیق کی ہے۔جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ ملزم نے تصویریں وائرل کی ہیں تو پھر ایف آئی اے ٹھیک تحقیقات کررہا ہےجسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ ملزم نے تصویریں وائرل کی ہیں تو پھر ایف آئی اے ٹھیک تحقیقات کررہا ہے۔

عدالت نے ملزم فہد منگی کو ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا عدالت نے کہا کہ ملزم پیش ہوکر تفتیشی افسر کو اپنا بیان ریکارڈ کرائے ۔

عدالت نے ایف آئی اے کو کہا کہ ملزم کا بیان ریکارڈ کریں مگر ہراساں نہ کیا جائے، عدالت نے ایف آئی اے سے 16 مارچ کو ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔