Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ ہائیکورٹ : قبرستان کی زمینوں پر قبضہ ، متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری | زرائع نیوز

سندھ ہائیکورٹ : قبرستان کی زمینوں پر قبضہ ، متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے قبرستان کی زمینوں پر قبضہ، قبروں کی بے حرمتی اورغیرقانونی تعمیرات پر سندھ حکومت، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل جواب دینے کی ہدایت کی ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سندھ میں قبرستانوں اور قبروں کے تحفظ کا قانون بحال کیا جاۓ قبروں پر قبریں بناکر بے حرمتی کی جارہی ہے، غیرقانونی مساجد اور مزارات بناۓ جارہے ہیں قبضے کے حوالے سے متعلق مرتضی وہاب کا بیان بھی ریکارڈ پر ہے۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار دے استفسارکیا کہ آپ چاہتی ہیں کے ہم مساجد مسمار کروائیں سمیرا محمدی درخواست گزار نے کہا کہ کم از کم غیرقانونی تعمیرات کو ختم کرائا جاۓ قبرستانوں کے تحفظ سے متعلق قانون ایک آرڈیننس کے ذریعے ختم کردیا گیا تھا۔

عدالت نے سندھ حکومت، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کردیئے اورفریقین کو آئندہ سماعت سے قبل جواب دینے کی ہدایت کی ہے ۔