Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بیرک کا اے سی خراب ہونے سے راؤ انوار کی طبیعت ناساز، انتظامیہ کی دوڑیں‌ لگ گئیں |

بیرک کا اے سی خراب ہونے سے راؤ انوار کی طبیعت ناساز، انتظامیہ کی دوڑیں‌ لگ گئیں

کراچی: نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی طبعیت اس وقت ناساز ہوگئی جب ان کے قید خانے کا ایئر کنڈیشن خراب ہو گیا۔

ہائی پروفائل کیس نقیب اللہ سمیت 4افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی طبعیت اس وقت ناساز ہوگئی جب ان کے قید خانے کا اسپلٹ ( ایئر کنڈیشن ) خراب ہو گیا اس موقع پر موجود سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی ،تحقیقات کرنے والی تفتیشی ٹیم نے ہنگامی بنیاد پر مذکورہ مسئلے کو حل کردیا۔

 ملیر ڈسٹرکٹ کے اہم ذمہ دار پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایاکہ ہائی پروفائل کیس نقیب اللہ محسود سمیت 4افراد کے قتل میں گرفتاری دینے والے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی اچانک طبعیت ناساز ہوگئی، ملزم راؤ انوار کے قید خانے کا اسپلٹ ( ائیر کنڈیشن ) خراب ہوگیا تھا گرمی اور حبس کے باعث ملزم کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔