Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
افغان سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر کیا لکھا؟‌ | زرائع نیوز

افغان سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر کیا لکھا؟‌

راولپںڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے سربراہ اور افغان سفیر کی ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل کی اس ملاقات میں دو طرفہ تعاون میں بتدریج بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں افغان سفیر نے لکھا کہ ’ آج پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے ملاقات ہوئی جس کے دوران مختلف مسائل پر بات چیت ہوئی اور دونوں اقوام کے لیے امن و استحکام میں مدد گار اقدامات بھی زیر بحث آئے۔‘