لندن(ویب ڈیسک)انٹرنیٹ کی دنیا بصری دھوکوں سے بھری ہوئی ہے، اب وہ دانستہ ہو یا حادثاتی، مگر آئے روز ایسی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں جو ذہن گھما کر رکھ دیتی ہیں۔
یقین نہیں آتا تو تصویر دیکھیں اور فوٹوگرافر کو داد دیں جس نے سوشل میڈیا پر متعدد افراد کو پریشان کردیا۔کچھ عرصے پہلے سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ پر اس بچی کی تصویر شائع کی گئی تھی اور پوچھا گیا تھا کہ یہ پانی کے اندر ہے یا باہر؟
بظاہر تو یہ بچی پانی کے اندر ہی موجود لگ رہی کیونکہ اس کے گرد بلبلے کچھ ایسا ہی عندیہ دیتے ہیں مگر آپ کے خیال میں صحیح جواب کیا ہے؟ایک منٹ تک سوچیں اور اپنا جواب دیجئے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بچی پانی کے اندر نہیں بلکہ باہر ہے، کیونکہ زیرآب جانا اور چھینٹے اڑانا بیک وقت ممکن نہیں اور اس کی کوئی تک بھی نہیں