Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
رکن اسمبلی علی رہبر شہد کے والد کے ساتھ ایس ایس پی پہنچ گئے، پیشرفت رپورٹ طلب |

رکن اسمبلی علی رہبر شہد کے والد کے ساتھ ایس ایس پی پہنچ گئے، پیشرفت رپورٹ طلب

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 کے منتخب رکن اسمبلی انجینئر سید عثمان نے اسٹریٹ کرائم کی واردات میں شہید ہونے والے فوڈ پانڈا رائیڈر علی رہبر کے والد کے ہمراہ ایس ایس پی ایسٹ سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوہر چورنگی کے پُل پر مسلح افراد نے تحریک پاکستان کو ولولہ انگیز اور لہو گرما دینے والے نعرے ’بٹ کے رہے گا ہندوستان، لے لے رہیں گے پاکستان‘ کے پوتے کو دو روز قبل شہید کیا۔

مقتول بینک میں ملازم اور بے روزگاری کی وجہ سے فوڈ پانڈا چلا کر اپنے دوبچوں اور بیوہ کا پیٹ پال رہا تھا۔ علی رہبر آرڈر لے کر جارہا تھا کہ اسے ڈکیتوں نے روکا اور مزاحمت پر گولی مار کر موبائل لے کر فرار ہوگئے تھے۔

اس واقعے کی ایک فلیٹ کی بالکونی سے بنی ہوئی دلخراش ویڈٰیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

علی رہبر کی اچانک موت پر اُس کے والدین ، بیوہ اور بچے غم سے نڈھال تھے، جن کا حوصلہ بڑھانے اور تعزیت کے لیے گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی برائے پی ایس 100 سید عثمان نے لواحقین سے ملاقات کی اور جوان بیٹے کی ناگہانی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

اسی کے ساتھ ایم پی اے نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد انجینئر عثمان صبح مقتول کے والد کے ساتھ ایس ایس پی آفس گئے جہاں انہوں نے سندھ پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایسٹ) ڈاکٹر فرخ رضا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مقتول کے والد اور ایم پی اے نے واقعے کی پیشرفت کی بابت ایس ایس پی سے رپورٹ مانگی اور قاتلوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ ’ہم اپنے حلقے اور کراچی کے باسیوں کو ڈکیتوں کے رحم کو کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، پولیس حکام سے ملاقاتیں کر کے اُن پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھاتے رہیں گے‘۔

ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا کی جانب سے فرار ملزم کو جلد قانون کے دائرہ میں لانے اور سخت ترین سزا کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔