عذیر بلوچ کا سینٹرل جیل سے نیٹ ورک چلانے کا انکشاف

رینجرز نے متحرک ہونے سے پہلے لیاری گینگ وار کی کمر توڑ ڈالی
عزیر بلوچ کو تحویل میں لے کر میٹھا رام اسپتال منتقل کردیا
کراچی: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کراچی سینٹرل جیل سے دوبارہ نیٹ ورک چلانے لگے۔
وضاحت نیوز کے ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عذیر بلوچ کے نیٹ ورک چلانے کی اطلاعات پر رینجرز حرکت میں آئی اور پھر لیاری گینگ وار کے سرغنہ کو تحویل میں لے کر میٹھا رام اسپتال منتقل کردیا۔
سندھ حکومت نے میٹھا رام اسپتال کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن 9 جون کو جاری کیا۔
اس سے قبل عذیر بلوچ کی والدہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ملٹری کورٹ کی سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملٹری کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عذیر بلوچ کی والدہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کا بیٹا بلکل بے گناہ ہے لہذا اُسے رہا کیا جائے، انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ جیل حکام بیٹے سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دے رہے۔
