انتخابی شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی

الیکشن کمیشن نے ایک بارپھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے شیڈول کے مطابق مخصوص نشستوں پر کھڑے ہونے والے امیدواروں کی اسکروٹنی تیس دسمبر کے بجائے اب 13 جنوری تک ہوگی اور  ٹربیونلز20 جنوی تک اعتراضات پر فیصلہ کرسکیں گے۔

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جنوری تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست 23جنوری کوجاری کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں مخصوص نشستوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کا اطلاق جرنل نشوتوں پر نہوں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: