Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
170 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم اورنگی سے گرفتار | زرائع نیوز

170 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم اورنگی سے گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 170 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زبیرخان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا چوری کا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 170 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے جس میں ملزم نے 250 سے زائد موبائل فونز اور 5 لاکھ سے زائد نقدی چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم نے جنوری 2023 کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو بآسانی پہچانا جا سکتا ہے.