کراچی : نشہ آور دوائوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کراچی : کراچی سے 2 لاکھ 40 ہزار نشہ آور گولیوں کی متحدہ عرب امارات اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے متحدہ عرب امارات منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں، اس سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیتہ اطلاع پر کراچی پورٹ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران اور یو اے ای جانے والے کنٹینر سے 2 لاکھ 40 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں جن کا مجموعی وزن 55 کلو 790 گرام تھا، ان نشہ آور گولیوں کو بیٹریوں کے باکسز میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا، جنہیں برامد کرکے اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔