Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حلیم عادل شیخ‌ اپوزیشن لیڈر سندھ مقرر | زرائع نیوز

حلیم عادل شیخ‌ اپوزیشن لیڈر سندھ مقرر

حلیم عادل شیخ‌ اپوزیشن لیڈر سندھ مقرر

کراچی: پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کے بعد ایک بار پھر سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے میں کامیاب ہوگئی، حلیم عادل شیخ بطور قائد حزب اختلاف کامیاب قرار پائے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے اپنی تعیناتی کے بعد تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف سندھ میں اپوزیشن کا لیڈر نہیں بلکہ پورے صوبے کی آواز اٹھاؤں گا۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی نے باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کا قائد حزب اختلاف سندھ مقرر ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں شکر گذار ہوں وزیر اعظم عمران خان کا پارٹی قیادت کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اراکین کا بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے حمایت کی، میں صرف سندھ اسمبلی کا قائد حزب اختلاف نہیں بلکہ پوری صوبے کی آواز بنوں گا۔13 سالوں سے سندھ کی عوام مسائل کا شکار ہے، میں گھوٹکی کے مزدور سے لیکر لاڑکانہ کے کسان اور کراچی کی بزنس کمیونٹی کی بھی آواز بنوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں جلد انہیں بھی مرکز میں زمہ داری ملے گی، وزیر اعلی سندھ نے کہا تھا میں وزیر اعظم کو جوابدہ نہیں ہوں۔اسمبلی کا جوابدہ ہوں۔ عمران خان کا سپاہی ہوں ان 13 سالوں کو جواب ضرور لیں گے، یہ کوئی ریاست سندھ نہیں نہ ہی مراد علی شاہ ریاست کے مہاراج ہیں، عوام کے ٹیکس سے ہزاروں ارب سندھ کو ملتے ہیں جواب تو دینا ہوگا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔