لیگی رہنما کی آرمی چیف سے خوشگوار ملاقات
اسلام آباد: مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنما کی ایک روز قبل شہر اقتدار میں آرمی چیف سے خوشگ وار ملاقات ہوئی۔ایک روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اسلام نے آباد کلب میں اہل خانہ کے ساتھ برنچ کیا۔سینئر صحافی صالح ظافر نے اس تقریب کے حوالے سے جنگ اخبار میں خصوصی رپورٹ بھی شائع کروائی۔ جس پر دن پر مختلف تبصرے اور تجزیے ہوئے۔صالح ظافر نے اپنی رپورٹ میں شریک ایک مہمان کے آنکھوں دیکھا حال کچھ اس طرح بیان کیا کہ “چیف آف آرمی اسٹاف اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہنچے، اتوار کے روز موسم بھی خوشگوار تھا۔
اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے علیحدہ نشست مختص کی تھی، جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا اور فورا وہ تختی ہٹوائی اور عام شہریوں کے ساتھ مکمل گھل مل گئے تھے۔
آرمی چیف نے قطار میں کھڑے ہوکر انڈا آملیٹ نکالنے کا انتظار کیا۔
صالح ظافر نے اپنی خبر میں یہ بھی لکھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے ترجمان بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسلام آباد کلب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے حالات کا جائزہ لیا اور پھر وہ کچھ دیر بیٹھ کر چلے گئے، انہوں نے سپہ سالار سے ملاقات نہیں کی۔
دوسری جانب جنگ اخبار کے نوجوان مگر سینئر رپورٹر اعزاز سید نے دعوی کیا کہ محمد زبیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے سے تھوڑی دیر گفتگو بھی کی۔
پارلیمینٹ ہاؤس میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات ہوئی توانہوں نےاستفسار پربتایاکہ اسلام آباد کلب میں انکی اتوار کوآرمی چیف سے 10 منٹ کی خوشگوارملاقات ہوئی تھی۔ یہ ملاقات اچانک ہوئی۔جب وہ وہاں پہنچے تو پتہ چلا کہ آرمی چیف وہاں اہلخانہ کے ساتھ موجود ہیں تو وہاں ملاقات ہو گئی pic.twitter.com/kJUuPWAAeD
— Azaz Syed (@AzazSyed) January 25, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی محمد زبیر کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی، جس کی سابق گورنر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق بھی کی تھی۔