Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید کے دنوں‌ میں‌ کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک کیوں‌ رہتا ہے؟‌ وجہ سامنے آگئی | زرائع نیوز

عید کے دنوں‌ میں‌ کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک کیوں‌ رہتا ہے؟‌ وجہ سامنے آگئی

کراچی: عیدالفطر کے ایام میں کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون چھیننے، قتل و غارت کی وارداتوں میں کمی کیوں ہوجاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنے ویڈیو بلاگ میں اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انتہائی دلچسپ وجہ بیان کی جس سے اتفاق کرنا یا نہ کرنا آپ کا مکمل اختیار ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ بالخصوص عیدالفطر کے ایام میں غیر مقامی افراد اپنے اپنے آبائی علاقوں کو چلے جاتے ہیں اور شہر میں صرف کراچی والے بچتے ہیں اسی وجہ سے کرائم ریٹ کم ہوجاتا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات کا مشاہدہ کیا اور ساتھ میں اُس نے صارفین کو چیلنج بھی دیا کہ وہ تھانوں سے رپورٹ حاصل کر کے کرائم ریٹ کی شرح دیکھ لیں۔

نوجوان کا ماننا ہے کہ کراچی میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مقامی نہیں بلکہ غیر مقامی نوجوان ملوث ہیں۔ اور کیا کہنا تھا ویڈیو آپ خود ملاحظہ کیجئے۔