ریاض: سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔سعودی عرب کے صوبے عسیر میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں4 اہلکار جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے بتایا کہ حکام اس جرم میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان میں سے دو کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعہ میں کون ملوث تھا اور نہ ہی مشتبہ افراد کی شناخت کو ظاہر کیا گیا ہے۔سعودی حکام نے واقعہ کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
