Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی مون سون کی متوقع بارشیں، سندھ پولیس کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ‌ تیار | زرائع نیوز

کراچی مون سون کی متوقع بارشیں، سندھ پولیس کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ‌ تیار

کراچی مون سون کی متوقع بارشیں، سندھ پولیس کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ‌ تیار

شہر میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ڈویژن کااربن فلڈنگ ریسکیویونٹ تیار

کراچی: (رپورٹ احسان یونس) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ مون سون کے موسم میں کراچی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں جس کو مدنظررکھتے ہو ئے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسزڈویژن کی جانب سے شہر میں کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے حال ہی میں اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ کا افتتاح کیا گیاتھا۔جدید سازو سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کا کہناہے کہ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے۔

یونٹ کی جانب سے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ایک عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔