Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا طاقت ور ترین افسر | زرائع نیوز

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا طاقت ور ترین افسر

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا طاقت ور ترین افسر

کراچی :  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کورنگی زون کے انسپکٹر ندیم خان عرف چیتا کو طاقت ور ترین افسر مانا جاتا ہے، جس پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ  سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی بھی اس طاقت ور افسر کے آگے بھی بے بس نظر آتے ہیں۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ندیم خان نے کورنگی 51B میں لیز زیرتعمیر پلاٹ کے کام کو رکوا کر اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس پلاٹ کو مسمار کردیا، متاثرہ مالک نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، میونسپل کمشنر دانش سعید اور سینئر ڈائریکٹر لینڈ بشیر صدیقی سے اپیل کی ہے اس انسپکٹر کے خلاف فوری کارروائی کریں تاکہ لوگ سکون کا سانس لے سکیں۔

واضح رہے کہ ندیم خان عرف چیتا از خود کافی عرصہ سے کورنگی زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنے ہوئے ہیں جبکہ وہ صرف گیارہ گریڈ کا ملازم یے، اس سے قبل بھی ندیم چیتا متعدد بار کرپشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گیے ہیں لیکن اثر ر رسوخ کی وجہ سے وہ ہمیشہ کامیاب ہوجاتے ہیں، موصوف جیل بھی کاٹ کر آچکے ہیں لیکن پھر بھی نوکری پر بحال ہے۔