اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اپنی تقاریر میں بے پےراہے کی مارنے سے بعض نہیں آتے حتیٰ کہ وہ شعلہ بیانی میں مذہبی اور تاریخی فیصلوں کو مرضی کے مطابق بیان کر کے حقائق مسخ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز رات گئے ٹی وی پر قوم سے اہم خطاب کیا جس میں انہوں نے دو تاریخی حوالوں کو مسخ کر کے پیش کیا۔
عمران خان کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ ’’جنگ بدر میں صرف 313 لوگ لڑنے کےلیے تیار ہوئے، باقی لڑنے سے ڈرتے تھے۔ جنگ احد میں صحابہ کرام لوٹ مار میں لگ گئے تھے‘‘۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
صحابہ کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ وہ جنگ یا موت سے خوفزدہ تھے۔ یہ تک معلوم نہیں کہ غزوہ بدر میں کل متاع ہی یہی تھی، کوئی پیچھےنہ رہا تھا۔ غزوہ احد میں کچھ صحابہ نے کفار کے بھاگنے پر درہ چھوڑا مگر خان صاحب کو مال غینمت اور لوٹ مار کا فرق بھی معلوم نہیں pic.twitter.com/Jp0zqqtExK— Shamsuddin Amjad (@ShamsAmjadJI) June 11, 2019
وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہیں اور انہوں نے مذہبی و تاریخی حوالے کو مسخ کرنےپر معافی کا مطالبہ کردیا۔
اس جہالت پر قوم سے معافی مانگو
۔
عمران خان کے بقول
جنگ بدر میں صرف 313 لوگ لڑنے کےلیے تیار ہوئے، باقی لڑنے سے ڈرتے تھے۔
جنگ احد میں صحابہ کرام لوٹ مار میں لگ گئے #PMIKAddress pic.twitter.com/LHz3tZBUVR— zartasha gul (@zartashagul4) June 11, 2019
