کراچی:ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری میں کراچی کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
ڈائریکٹر ادارۂ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی میں 1 دن میں 1لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔
تازہ اعداد و شمارکے تحت کراچی کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 82 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے ۔
سندھ بھر کی آبادی 5 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اورحیدر آباد کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: