Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عوام جعلی حکومت کوجلد گھر بھیج دیں گے، خرم شیر زمان | زرائع نیوز

عوام جعلی حکومت کوجلد گھر بھیج دیں گے، خرم شیر زمان

کراچی : تحریک انصاف کراچی کے صدر، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم حکومت سے لوگوں کو اختلافات تنقید میں بدلے، تنقید نفرت میں بدل گئی۔

ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کیلئے عوام کی نفرت ضد بن گئی، لوگوں کی ضد ہے اس 2 نمبر جعلی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ عوام اپنا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس حاصل کریں گے اور عمران خان کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھائیں گے۔