Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت بزنس کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،سیکریٹری صنعت | زرائع نیوز

حکومت بزنس کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،سیکریٹری صنعت

کراچی : صنعت و تجارت سندھ کے سیکریٹری عبدالرشید سولنگی نے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریزکا دورہ کیا اوربزنس کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں ایم ڈی سائٹ طارق انورکھوکھر،شاہد شاہ،ایم ڈی ایس ایس آئی سی جنید احمد،ڈائریکٹرانڈسٹریزاورحیدرآباد،کوٹری،نوری آباد کے تمام سرکردہ صنعتکارنے بھی شرکت کی، صنعتکاروں نے سیکریٹری انڈسٹریز کو مختلف مسائل کو اگاہ کیا،ایمبولینس اورفائرٹینڈر کی فراہمی اورسائٹ حیدرآباد کیلئے مزید ترقیاتی اسکیموں کی درخواست کی۔

انہوں نے سائٹ حیدرآباد فیز II کے الاٹمنٹ لیٹرزجاری کرنیکی بھی درخواست کی،سیکریٹری صنعت و تجارت رشید سولنگی نے مسائل پررابطہ کمیٹی کا بنانیکا اعلان کیا جسکی سربراہی وہ خود کریں گے اوراس میں نوری آباد،کوٹری اورحیدرآباد انڈسٹریل زون کے ممبران شامل ہوں گے اورہرماہ اجلاس بلائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ تمام صنعتی زونز میں بنیادی انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں، معاشی سرگرمیاں بڑھیں،روزگارکے مواقع فراہم ہوں اورغربت کا خاتمہ ہوسکے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حیدرآباد انڈسٹریل زون کو بہت جلد ایمبولینس اور فائرٹینڈر فراہم کیا جائے گا اورترقیاتی کاموں کو بھی اگلے صوبائی و وفاقی سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائیگا۔