Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حلیم عادل فائرنگ کے مقدمے سے بری | زرائع نیوز

حلیم عادل فائرنگ کے مقدمے سے بری

کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کوفائرنگ کے مقدمہ سے بری کردیا۔

پولیس نے ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہ ہونے پران کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیا، مقدمہ داخل دفتر کرکے اے کلاس چالان عدالت میں جمع کرادیاگیاجسے عدالت نے منظور کرلیا۔

چالان کے مطابق وقوعہ کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں تھے، پی ایس 88 ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی سمیت دہشتگردی کے دیگر مقدمات کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا میرے خلاف نادرن بائی پاس پر فائرنگ کا مقدمہ بنایا گیا جوجھوٹا ثابت ہوگیا،پولیس تحقیقات میں ثابت ہوگیا کہ میں سندھ اسمبلی میں تھا،اس مقدمے کی بنیاد پر میری بیٹی کی شادی متاثر کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ الزام لگانے والے اب عدالت میں بیان دینے نہیں آرہے،ایک کے بعد ایک جھوٹے کیس بنا رہے ہیں، کسی ایک مقدمے میں گواہ پیش نہیں کررہے۔