Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حج کیلئے پیدل نکلنے والا بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا | زرائع نیوز

حج کیلئے پیدل نکلنے والا بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

لاہور: بھارت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پیدل نکلنے والا بھارتی شہری شہاب چھوٹور پاکستان پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہاب چھوٹور نے 2 جون 2022 کو بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر مالا پورم سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا ۔شہاب کو گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا کیونکہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان پیدل سفر کرنیوالے افراد کیلئے ٹرانزٹ ویزا کا کوئی معاہدہ نہیں۔

اب شہاب لاہور کا 2 روزہ ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث شہاب کو لاہور سے تفتان جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

حکام نے لاہور ایئرپورٹ سے اگلی منزل تک جانے کی اجازت دیتے ہوئے دو روزہ ٹرانزٹ ویزا جاری کردیا ہے۔

29 سالہ شہاب نے واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان داخل ہوتے وقت کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور پوسٹ پر کیپشن لکھا کہ الحمدللہ پاکستان پہنچ گیا۔ قبل ازیں ویزا کے انتظار کیلئے شہاب نے امرتسر کے ایک سکول میں 4 ماہ قیام بھی کیا تاکہ وہ پاکستان کے راستے اپنے سفر جاری رکھ سکے۔

شہاب نے ابتک پیدل 3300 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے جس میں کیرالہ سے پنجاب تک آنیوالی 7 ریاستیں شامل ہیں۔