شہزادہ ہیری او رمیگھن مارکل کی راہیں جدا ہونے والی ہیں، مغربی میڈیا

مغربی میڈیا میں شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کے درمیان طلاق کی افواہیں گرم ہیں۔

شہزادہ اور ان کی اہلیہ کے خانگی معاملات میں بگاڑ کی افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب عوامی اجتماعات کے دوران میگھن مارکل کی انگلی سے شادی کی انگوٹھی غائب پائی گئی۔
مغربی میڈیا میں یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی پانچ سالہ شادی کے ممکنہ اختتام کی وجہ یہ ہے کہ میگن مارکل پھر سے ہالی وڈ کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لاس اینجلس میں مقیم ایک ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی جوڑے کے درمیان طلاق یقینی ہے۔

اس دعوے کی ایک یہ دلیل دی گئی کہ نیٹ فلکس نے ان کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر معاہدے کی تجدید نہیں کی تھی۔

تاہم اب اسٹریمنگ کمپنی ان سے دوبارہ معاہدہ کررہی ہیں کیونکہ اب وہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو جوڑا نہیں سمجھتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: