Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاک امریکا تعلقات سے متعلق بریڈ شرمین نے کیا بیان دیا؟ جانیئے ! | زرائع نیوز

پاک امریکا تعلقات سے متعلق بریڈ شرمین نے کیا بیان دیا؟ جانیئے !

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکہ سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے۔

رکن کانگریس مین بریڈشرمین کا ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کچھ لوگ کہتے ہیں پاکستان میں امریکہ حامی حکومت تعلقات کے لیے آسان ہوتی ہے۔ محکمہ خارجہ اتفاق کرے گا امریکہ کے لیے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی اہم ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان امریکہ سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے مگر سوال جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا ہے سپریم کورٹ نے حکم دیا پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات ہونے چاہئیں۔ پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات کا حکم قانون کی حکمرانی ہے۔ میرے خیال میں سپریم کورٹ کا حکم حتمی اور ناقابل اپیل ہے۔

سپریم کورٹ کا فنڈ جاری کرنے کا حکم صوبائی انتخابات کے لیے ضروری ہے۔ بریڈ شرمین کا کہنا تھا امریکہ کسی پالیسی، طاقتور یا حکومت کے ساتھ نہیں کھڑا ہے۔ امریکہ صرف جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکا انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے لاپتہ ہونے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے ٹھوس ثبوتوں پر تشویش ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ پاکستان میں انتخابات جیتنے والے کو حکومت کرنے دینے سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہے۔