اسلام آباد: ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت قبول کرنے والے 3 فوجی اہلکاروں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان شہیدوں میں نائب صوبیدار تاج میر (عمر 40، ساکن ڈسٹرکٹ نوشہرہ)، حوالدار ذاکر احمد (عمر 38، ساکن ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد) اور سپاہی عابد حسین (عمر 29، ساکن ڈسٹرکٹ ڈی آئی خان) شامل جنہوں نے 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کی۔
شہیدوں کے نماز جنازہ میں حاضر سروس/ریٹائرڈ فوجی و سول افسران، عزیز و اقارب اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ قربانیاں ہی پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔