Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارت میں انفلوئنزا کی 2 مہلک اقسام،2اموات، چین میں لاک ڈائون | زرائع نیوز

بھارت میں انفلوئنزا کی 2 مہلک اقسام،2اموات، چین میں لاک ڈائون

نئی دہلی،بیجنگ: بھارت میں کورونا کے بعد انفلوئنزا کی 2 مہلک اقسام نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم H3N2 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دگنی ہوگئی جبکہ ہریانہ اور کرناٹک میں 2 اموات بھی ہوئی ہیں۔ ہسپتالوں میں داخل 90 فیصد مریض انفلوئنزا کی اقسام H3N2 اور H1N1 میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب چین کے شہر شیان میں فلو کیسز میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن لگا دیا اور تمام سکول بند کردیئے گئے۔