Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جرمنی کے گرجا گھر میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ، ہلاکتیں | زرائع نیوز

جرمنی کے گرجا گھر میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ، ہلاکتیں

جرمنی کے علاقے ہیمبرگ کے گرجا گھر میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے علاقے ہیمبرگ کے شہر السٹر ڈروف کی ڈلبوجی اسٹریٹ میں قائم چرچ میں مسلح شخص نے داخل ہوکر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے واقعے کے وقت مسیح چرچ میں موجود تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے 5 ہلاک ہوئے جبکہ مزید اموات کا خدشہ ہے۔

اسکے علاؤہ متعدد گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی بھی ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعی اس وقت پیش آیا جب گرجا گھر میں عبادت جاری تھی اور اس میں سیکڑوں لوگ شریک تھے تاہم ابھی نقصانات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا