Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اے آر وائی کے لائسنس کی منسوخی آمرانہ اقدام، چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ | زرائع نیوز

اے آر وائی کے لائسنس کی منسوخی آمرانہ اقدام، چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا لائسنس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور اسے ایک آمرانہ اقدام قرار دیا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کا اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کا حکم ملک میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے ایک نیوز چینل کی بندش سے دنیا بھر میں پاکستان کے آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے حوالے سے امیج کو نقصان پہنچے گا۔

کے یو جے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلے ہی انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں کی وجہ سے مختلف عالمی پابندیوں کا سامنا کررہا ہے لیکن حکمران اس جانب توجہ دینے کی بجائے پاکستان کیلئے مزید مسائل پیدا کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مخالف سیاسی رہنماؤں کے بیانات یا تقاریر پر پابندی پہلی بار نہیں ہے ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی ایسے احکامات آتے رہے ہیں اور اس وقت بھی پیمرا کو ایک ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا تھا لیکن معاملہ کسی چینل کے لائسنس کی بندش تک نہیں گیا تھا بات وقتی جرمانوں اور نشریات کی عارضی منتقلی تک رہی تھی لیکن موجودہ حکومت میں یہ دوسری بار ہے جب اے آر وائی کا لائسنس معطل کیا گیا ہے۔

‘ کراچی یونین آف جرنلسٹس سمجھتی ہے کہ ایک ایسا نیوز چینل جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہو اس کا لائسنس یک جنبش قلم معطل کرنا ایک آمرانہ اقدام ہے اور پاکستان کے موجودہ حالات میں ملک ایسے کسی بھی اقدام کا متحمل نہیں ہوسکتا جس کے ملک کے اندر اور باہر غیر معمولی اثرات پڑیں کراچی یونین آف جرنلسٹس نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا سو مو ٹو نوٹس لیں اور فوری طور پر اے آر وائی نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دیں۔’