Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں کچرا چنے والوں کے خلاف کار روائی کا فیصلہ | زرائع نیوز

کراچی میں کچرا چنے والوں کے خلاف کار روائی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈامتیاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس میں کچرا چننے والے گروہ کو کچرا پھیلانے سے روکنے اور دفعہ 144کے تحت قانونی کاروائی کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ گروہ ڈسٹ بن سے کارآمد اشیا نکالنے کے بعد کچرا ڈسٹ بن کے باہر یا نالوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے شہر آلودہ اور نالے چوک ہوتے ہیں۔جبکہ دفعہ 144 نافذ العمل ہے نالوں اوراطراف میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد ہے لہذا کچراچننے والے یا کوئی بھی فرد جو نالوں یا اطراف میں کچرا پھینکیں گے انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ کچرا چننے والے گروہ یا دیگر غیر منظم گروہ جو پہلے سے گھر گھر سے کچرا اٹھا رہے ہیں انہیں سینیٹری ورکرکی نوکری فراہم کرکے اپنے سینیٹری ورکرزکے عملے میں شامل کیا جاسکتا ہے تاکہ ایک طرف وہ کچرا پھیلانے کا باعث نہ بنے اور دوسری طرف ہمارے عملے کی کمی پوری ہوسکے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے مزید کہا کہ وہ تاجر یا دکاندار جو کچرا چننے والوں سے یہ اشیاء خریدتے ہیں انکے خلاف بھی نوٹس لیا جائے گا تاکہ یہ گروہ کچرا پھیلا کر شہر خراب نہ کریں۔انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن کی جائے گی اور نشاندہی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلے میں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ تعاون کرتے ہوئے نالوں و اطراف اور جگہ جگہ کچرا پھینکنے سے گریز کریں اورایسے لوگوں کی نشاندہی 1128 پردیں جو کچرا پھیلا کرشہرکو نقصان پہنچارہے ہیں