کے یو جے الیکشن، ڈیموکریٹس کی کامیاب کابینہ کا کارکنان کیلیے بڑا فیصلہ

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات برائے سال2023-24 کے لیے دی ڈیمو کریٹس پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ نومنتخب کابینہ نے بول گروپ سے ملازمین کی جبری برطرفی کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

کراچی پریس کلب میں کراچی یونین آف جنرلسٹ (دستور) کی نئی کابینہ کے لیے الیکشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں دو پینل ڈیموکریٹ اور فرینڈز میدان میں مقابلے کیلیے تھے، ووٹنگ صبح 9 سے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کے دوران صحافی کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور پریس کلب میں اس وجہ سے رونق بھی تھی۔

نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل نے 17میں سے15 نشستوںپر ہونے والے سالانہ انتخابات میں کلین سوئپ کیا ہے جبکہ پہلے ہی دی ڈیموکریٹس پینل سے صدر کے امیدوار خلیل احمد ناصر اور دی فرینڈز پینل سے انفارمیشن سیکرٹری کے امیدوار منور احمد خان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔

کے یو جے (دستور) کے اراکین نے بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات برائے سال2023-24 میں چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر سیف اللہ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل سے نائب صدور کے امیدوار وں میں محمد منصف 341ووٹ اور راﺅ عمران اشفاق293 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ دی فرینڈز پینل کے قاضی حسن تاج نے186 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اسی طرح ڈیمو کریٹس پینل سے سیکرٹری کے امیدوار نعمت خان 294ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دی فرینڈز پینل کے احتشام خالد205 ووٹ حاصل کیے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پردی ڈیمو کریٹس پینل سے حماد حسین 350ووٹ اور وکیل الرحمن 320ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل دی فرینڈز پینل کے بابر علی اعوان نے164 ووٹ اورنوید عباس نے31ووٹ حاصل کیے ہیں۔

خزانچی کی نشست پر دی ڈیمو کریٹس پینل راﺅ محمد افنان306 جبکہ دی فرینڈز پینل کے کفیل احمد نے187ووٹ حاصل کیے، اسی طرح مجلس عاملہ کی 9 نشستوں پر دی ڈیمو کریٹس پینل نے تمام نشستوں پرکلین سوئپ کیا۔

الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے طلعت محمود نے358 ،کشمالہ نجیب347، قیصر خان341، عرشی عباس334، سہیل رب خان317، محمد عثمان خان308، شاہد میرانی283، سیدفرید عالم280 اورفیضان خانزادہ276 ووٹ لیکر ممبر گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

جبکہ دی فرینڈز پینل سے عابد حسین لودھی186 ، انعم رزاق168،سید سرمد عابد128کامران سرور139محمد فہد عثمان112مزمل فیروزی162راجہ عمران175اورشفقت عزیز بھٹی نے170 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

نومنتخب کابینہ کا بول انگریزی اخبار کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ دینے کا مطالبہ

علاوہ ازیں کراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور کی نو منتخب کابینہ نے بول گروپ کے انگریزی اخبار کی بندش کے اچانک فیصلے اور ایک سو سے زاید صحافیوں اور کارکنوں کی برطرفی کے حوالے سے ایک قراد داد پیش کی ہے۔

جس کو کثرت رائے سے منطور کرلیا گیاہے۔نومنتخب کابینہ نے بول گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بول گروپ کے انگریزی اخبار کی بندش سے متاثر ہونے والے تمام کارکنوں کو کم از کم تین ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے بصورت دیگر کراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور بول انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گی۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor