Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
میڈیانمائندوں پرتشدد کےیوجےکی مذمت |

میڈیانمائندوں پرتشدد کےیوجےکی مذمت

کے یو جے کی سانحہ پشاور پر احتجاج کے موقع پر میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت

پوری قوم کی طرح صحافی برادری بھی سانحہ پشاور پر غمزدہ ہے، صدر شاہد اقبال

ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس نے مجلس وحدت المسلمین کی احتجاجی ریلی میں میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمے دار عناصر کیخلاف سخت کارروائی کریں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ پشاور پر پورا ملک شدید تکلیف میں ہے اور ہر پاکستانی کا دل غم سے چور ہے جس میں صحافی برادری بھی شامل ہے میڈیا نے شدید دباؤ کے باوجود سانحہ پشاور کی رپورٹنگ کی اور سانحے کی تفصیلات سامنے لائے لیکن اس سانحے پر ہونے والے احتجاج کے موقع پر میڈیا کو ہی نشانہ بنانا ایک غلط عمل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی اس طرح کے احتجاجی پروگرامز میں میڈیا کو نشانہ بنایا گیا ہے اور آج پھر اسی روایت کو دہرایا گیا بیان میں موقع پر موجود قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکاروں کے رویے کی بھی مذمت کی گئی جن کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کیا گیا ان سے کیمرے چھینے گئے اور موبائل میں بنائی گئی ویڈیوز زبردستی ڈیلیٹ کرائی گئی