کراچی پریس کلب ممبران کے لیے پکنک کا اعلان

کراچی پریس کلب کی کابینہ کا ممبران کے لیے زبردست تحفہ

کراچی پریس کلب کی انتظامیہ نے ممبران اور اہل خانہ کے لیے پکنک کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری رضوان بھٹی کے مطابق ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے 18 ستمبر کو پکنک کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پریس کلب کی جانب سے پکنک کا اعلان ہونے پر اراکین اور ان کے اہل خانہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

کراچی پریس کلب. کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلب کی فیملی پکنک 18ستمبر کو وائلڈ وینچر واٹرپارک میں ہوگی،پکنک کے لیے رجسٹریشن فارم پریس کلب کے دفتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں،۔

پکنک کے انتظامات کے سلسلے میں سیکرٹری کراچی پریس کلب کی جانب سے مختلف کمیٹیوںکا قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔

پرنٹنگ اینڈ پبلسٹی کمیٹی کے انچارج منیر عقیل انصاری ،ممبران میں عبدالرحمن ،آغا کرم علی شاہ ،لیاقت مغل ،اطہر جاوید صوفی ،ابوالحسن ،سعید لاشاری ،فوڈ کمیٹی کے انچار ج کفیل الدین فیضان ،ممبران میں نصر اللہ جمالی ،شہادت بلوچ ،عارف بلوچ ،عبدالجبار ناصر ،عارف ہاشمی ،کامران سہیل ،ذوالفقار ووہچو،وکیل الرحمن ،جاوید مہر ،زین علی ،نبیل اختر ،اشرف بھٹی ،نادر خان ،راشد خان ،وقار محمد خان ،ایس ایم اشرف ،اظفر وقاص عباسی ،شکیل عادل ،اطہر حسین ،فصیح شاہ ،شوکت خٹک ،صغیرچانڈیوقاضی حسن تاج ،نعمت خان ،محمد منصف ،محسن احمد(نئی بات) ،اے کے محسن ،ندیم زبیری ،اعجاز کورائی اور عبدالولی خان شامل ہوںگے ۔

سکیورٹی کمیٹی کے انچارج شاہد انجم ،ممبران میں عاصم بھٹی ،ندیم احمد،عبید شاہ ،ریحان چشتی ،رجب علی ،کاشف مشتاق ،کاشف ہاشمی ،طلعت حسین ،انور خان ،شاہ میر،سلمان لودھی ،عمران خان ،رجسٹریشن کمیٹی خلیل احمد ناصر ،منظر الٰہی ،سلمیٰ احمد ،ندیم زبیری ،نصیر احمد ،سعید لاشاری ،اسرار شیخ ،اے کے محسن ،واجد انصاری ،نذیر عباسی ،بلال احمد اور احتشام خالد ،فہیم پٹیل ،ٹرانسپورٹ کمیٹی حماد حسین انچارج ،راؤ افنان ،قاسم خان اور شعیب احمد( جنگ) ،خواتین کمیٹی شازیہ حسن انچارج ،صوفیہ یزدانی ،فہمیدہ یوسفی ،کلثوم جہاں ،شیما صدیقی ،عشرت جہاں ،مونا صدیقی ،مونا خان ،بینا خان اور نادرہ مشتاق شامل ہوںگی۔اس پکنک میں کراچی پریس کلب کے ممبران اپنے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے ممبران کی سہولت کے لیے سالانہ پکنک کا اہتمام کیا جاتا تھا، مگر گزشتہ دو برس سے کرونا کے باعث کوئی سرگرمی نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: