Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں‌ ناکامی کے خوف پر نوجوان طالب علم کی خودکشی | زرائع نیوز

ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں‌ ناکامی کے خوف پر نوجوان طالب علم کی خودکشی

خیبرپختونخوا میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طالب علم نے خودکشی کرلی۔

پشاور کے اسلامیہ کالج میں شعبہ بی ایس زولوجی کے پہلے سال میں زیر تعلیم نوجوان طالب علم مبشر علی کی اچانک طبیعت بگڑی جس پر اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے اُس کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز نے معدے کی صفائی بھی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبشر نے حال ہی میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں شرکت کی تھی اور اُسے اپنی ناکامی کا بہت زیادہ خوف تھا۔

کالج انتظامیہ نے بتایا کہ مبشر علی کے دوست نے ہاسٹل کے کمرے میں اُسے تڑپتی ہوئی حالت میں دیکھا تو مطلع کرنے کے بعد وارڈن کے ساتھ اسپتال پہنچایا تھا۔

ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ مبشر علی کی موت زہر خوانی کی وجہ سے ہوئی ہے۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔