Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
16ویں‌عالمی اردو کانفرنس تین نومبر سے، شیڈول اور اہم ایونٹس کی تفصیل | زرائع نیوز

16ویں‌عالمی اردو کانفرنس تین نومبر سے، شیڈول اور اہم ایونٹس کی تفصیل

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ”سولہویں عالمی اردو کانفرنس 2023“کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف شاعر افتخار عارف، سینئر صحافی غازی صلاح الدین، معروف ادیبہ نور الہدیٰ شاہ ، قدسیہ اکبر اور سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے بریفنگ دی۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بریفنگ میں کہاکہ آج ہمارے لیے سب سے بڑا دن ہے، 30نومبر کو شام 4 بجے سے چار روزہ 16ویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے افتتاح وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں 200 سے زائد ادیب شرکت کریں گے، بھارت سے گلزار اور جاوید صدیقی آن لائن شریک ہوں گے۔ اُن کا کہنا تھاک ہ شمیم حنفی ،انتظار حسین، یوسفی صاحب سمیت مجھے اپنے سارے بزرگ یاد آتے ہیں۔

احمد شاہ نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جن کا عالمی اردو کانفرنس میں بہت اہم کردار ہے، اسی وجہ سے عالمی اردو کانفرنس ایک روایت ہے اس کے بعد بہت سارے فیسٹیول شروع ہوئے، ہم نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی بنیاد ڈالی، پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں اردو، سندھی سمیت تمام زبانوں کے ادیب ایک اسٹیج پر اکٹھے بہت خوش تھے۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ چند برس پہلے ہم نے سوچاکہ کے اردو کانفرنس میں سندھی ،پشتو، بلوچی ، سرائیکی سمیت دیگر زبانوں پر بھی سیشن ہونا چاہئیں، انہوں نے کہاکہ نفرت بہت زیادہ ہوچکی ہے وقت بہت گزر چکا ہے، کوئی نہیں چاہتا کہ ادب کو عام کردیا جائے، ہمیں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا چاہیے۔

 انہوں نے بتایا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ہندوستان کے بڑے ادیب جاوید صدیقی کے خاکوں کی کتاب منظر عام پر لارہا ہے انہوں نے تھیٹر لکھا ، ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ ان کی کاوش ہے مگر ان کے خاکے اس سے بھی زیادہ اچھے ہیں، ہندوستان کے صحافی سعید نقوی کی ”مسلمان لاپتہ ہوگئے“ کی تقریب رونمائی کررہے ہیں۔

معروف شاعر افتخار عارف نے کہاکہ احمد شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اتنی بڑی کانفرنس کرنے جارہے ہیں، اس کانفرنس میں نہ صرف کراچی بلکہ پوری دنیا سے لوگ شامل ہوتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ قومی ضرورت تھی جس کو آرٹس کونسل آف پاکستان نے پورا کیا، ہم اتنے بڑے ادیبوں سے دور رہے جو ہماری سب بہت بڑی غلطی تھی، ایسے میں ملک کی مختلف زبانوں کو ایک چھت تلے جمع کرنا بہت بڑی بات ہے، اس عمارت کو اب دیکھتا ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ احمد شاہ کی ادب کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں، اردو کانفرنس میں مختلف موضوعات پر سیشن ہوتے ہیں، اس میں ہر زبان سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرتے ہیں، پہلے دن سے آخری دن تک پورے آرٹس کونسل میں گہما گہمی لگی رہتی ہے ، مختلف سیشن میں ہال بھرے ہوتے ہیں ، احمد شاہ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے خود کو سیاست سے دور رکھا۔

نور الہدی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے لاہور، کشمیر اورسکھر میں فیسٹیول کیا اس تجربے سے احمد شاہ اور آرٹس کونسل کے کردار کے معنی بدل گئے، جتنے سیاسی جلسوں میں لوگ نہیں ہوتے اتنے لوگ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں آئے ہوئے تھے، ادب وہ واحد چیز ہے جس سے آپ میں شعور پیدا ہوتا ہے، اصل میں جو سننا چاہتے ہیں وہ ادبی لوگ ہیں، بولنے والے لوگ کھل کر بات کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم بولنے والوں کو کبھی شرائط پیش نہیں کی گئیں کہ ہمیں کیا بولنا ہے اور کیا نہیں، یہ سلسلہ پچھلے 16سال سے جاری ہے اور مستقبل میں یہ سفر نئے راستے کھولتا چلا جائے گا، اس سب کا سہرا احمد شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

سینئر صحافی غازی صلاح الدین نے کہاکہ عالمی اردو کانفرنس کو ہم تمام فیسٹیولز کی ماں کا درجہ دیتے ہیں، عالمی اردو کانفرنس نوجوان کو ادب سے جوڑنے کی کوشش ہے کیونکہ پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کا ادب سے تعلق ہو۔

 انہوں نے کہاکہ یہ ایک منفرد چیز ہے کہ ایک ہی چھت تلے سب جمع ہوں اور عام قاری کو ادبی شخصیات سے ملنے کا بھی موقع ملے۔ اس موقع پر قدسیہ اکبر نے کہاکہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں آرٹس کونسل کا حصہ ہوں، پوری دنیا میں جہاں ادب کے دلدادہ افراد ہیں وہاں اردو کانفرنس کا دائرہ پھیل رہا ہے۔

 ادب ہمیں قومیت کا احساس دلاتا ہے، جب ہم ایک جھنڈے تلے جمع ہوتے ہیں تو ایک قوم ہوتے ہیں، اردو زبان سے دیگر علاقائی زبانوں کا رشتہ عالمی اردو کانفرنس کے ذریعے جڑا، اس سفر میں سب ایک ساتھ چلتے ہیں ، میڈیا کی وجہ سے ہمارا پیغام پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اردو کانفرنس کا شیڈول

ویسے تو پوری اردو کانفرنس ہی اہم ہوگی مگر تین دسمبر کو شام چھ بجے جون ایلیا لان میں ہونے والا سیشن ’گلزار کی باتیں انور مقصود کے ساتھ‘ کو زیادہ اہم قرار دیا جارہا ہے۔

عالمی مشاعرے کا انعقاد 2 دسمبر کو شاہ 7 بجے شاعر افتخار عارف کی زیر صدارت کیا جائے گا، جس میں محمود شام، پیرزادہ قاسم، وصی شاہ، ریحانہ روحی، فرخ یار، تہذیب حافی، فاضل جمیلی، عمار اقبال، غزل انصاری شرکت کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض عنبرین حسیب عنبر اور فیصل سبزواری انجام دیں گے۔

پہلا دن

May be an image of 3 people and text

May be an image of text

May be an image of 1 person and text

May be an image of text

May be an image of 2 people and text

May be an illustration of blueprint and text

May be an image of blueprint and text

May be an image of text

May be a black-and-white image of 10 people, people smiling and text

May be an image of text

May be an image of 1 person and text

May be an image of 2 people and text

May be an image of 2 people, beard and textMay be a graphic of 3 people and text

نوٹ: اردو کانفرنس کے تمام پروگراموں میں داخلہ بالکل مفت ہے۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔