Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلشن اقبال، ہائیڈنٹ لوگوں کے لیے درد سر بن گیا | زرائع نیوز

گلشن اقبال، ہائیڈنٹ لوگوں کے لیے درد سر بن گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ہائی ڈینٹ لوگوں کے لیے درد سر بن گیا، علاقہ مکینوں اور عوام نے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیپا چورنگی سے یونیورسٹی جانے والے روڈ کے بائیں (الٹے) ہاتھ پر مسجد امام ابن تیمیہ سے پہلے گلی سے پانی کے ٹینکر نکلتے ہیں اور پھر یہ مین سڑک پر آکر اپنی بکنگ کا انتظار کرتے ہیں۔

ٹینکرز کے سڑک پر کھڑے ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور مسلسل پانی گرنی کی وجہ سے روڈ بھی بہت خراب ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اُن کی لائنوں میں پانی ہائیڈنٹ کی وجہ سے نہیں آتا اس لیے وہ پانی کا ٹینکر خریدنے کے لیے مجبور ہیں۔

مذکورہ ہائی ڈینٹ واٹر بورڈ کے ماتحت چل رہا ہے جہاں سے یومیہ سیکڑوں ٹرک ہزاروں گیلن پانی جمع کر کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں۔ ہائیڈنٹ اور واٹر بورڈ مافیا کی ملی بھگت سے ٹینکر مافیا سرکار نرخ سے چار کنا زیادہ رقم ہتھیا رہی ہے۔

اس ضمن میں جب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے حکام سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے صاف انکار کردیا۔ ذرائع نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ملازم نے بتایا کہ مذکورہ ہائیڈنٹ چند کرپٹ افسران کے لیے  اچھا ذریعہ آمدن ہے جسے بند کروانا ناممکن ہے۔

علاقہ مکینوں نے کئی بار شکایات بھی درج کروائیں مگر بدقسمتی سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین، واٹر بورڈ حکام نے اُن کے خلاف کچھ نہیں کیا، فکس اٹ کے بانی اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود نے بھی اس ہائیڈنٹ کے خلاف کبھی احتجاج نہیں کیا جس پر علاقہ مکینوں کو شدید تحفظات ہیں۔