رمضان المبارک ہو یا کوئی بھی تہوار بینکوں کی اے ٹی ایم مشنیں خالی ہو جایا کرتی ہیں،، جو مشنیں خالی نہیں ہوتیں تو خراب ہو جاتی ہیں ،، اب تک کے تجربات سے تو یہی بات سامنے آئی ہے۔
اس بات کا اعتراف خود اسٹیٹ بینک بھی کر چکا ہے یہی وجہ ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ خراب اے ٹی ایم مشینیں 48گھنٹوں کے اندر درست کروالیں ،، 48 گھنٹوں کے بعد جس بینک کی صارفین کو نوٹ دینے والی مشین خالی پائی گئی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اے ٹی ایم برانچ میں نوٹ وافر مقدار میں ہونے چاہئیں۔ شہریوں کو بھی چاہیے کہ پیسے نکلواتے وقت الرٹ رہیں اور اے ٹی ایم مشینوں کے اردگرد لوگوں پر نظر رکھیں عید سے پہلے بینکوں کے باہر شہریوں کو لوٹنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: