کراچی: گزشتہ ہفتہ کے دوران لونز کی مد میں30 کروڑ ڈالر سے زائد کی وصولیوں کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں40کروڑ4لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 14اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب56کروڑ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر9ارب 96کروڑ49لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
اس دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر39کروڑ42لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4ارب43کروڑ 25لاکھ جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر62لاکھ ڈالرز اضافہ سے 5ارب53کروڑ 24لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔
