Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چیئرمین نیب کو بااختیار بنانے کیلیے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری | زرائع نیوز

چیئرمین نیب کو بااختیار بنانے کیلیے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری

اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین نیب سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین نیب کو بااختیار بنانے کیلیے وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین نیب کو بااختیار بنانے کیلیے وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی جس کے مطابق احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار دیے مقدمات دیگر متعلقہ فورم کو بھیجے جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین اختیارات کا استعمال کریں گے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی پر وفاق نیب کے کسی بھی سینئر افسر کو اختیارات سونپ سکے گا۔