Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا سیاسی آلہ کار بن چکا , حافظ نعیم | زرائع نیوز

الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا سیاسی آلہ کار بن چکا , حافظ نعیم

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں زبردستی کا نتیجہ نہیں چاہیے، ہم اصل نتیجہ چاہتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹوں اور یوسیز کے لحاظ سے جماعت اسلامی سب سے زیادہ کامیاب جماعت ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 4 سے 5 یوسیز ایسی ہیں جس کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا سیاسی آلہ کار بنا ہوا ہے جو مسلسل پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام اور دستور کے مطابق تمام اداروں کو جوابدہ ہے، 11 یوسیز کے انتخابات کا اعلان کیوں نہیں کیا جارہا؟۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ان 11 یوسیز میں انتخابات نہ ہوں، پیپلز پارٹی کو نظر آرہا ہے کہ ان کی شکست یقینی ہے۔