Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
صوبائی اور بلدیاتی حکومت کراچی میں‌ مکمل ناکام ہوگئی، سپریم کورٹ | زرائع نیوز

صوبائی اور بلدیاتی حکومت کراچی میں‌ مکمل ناکام ہوگئی، سپریم کورٹ

 

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور شہری حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی، بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 22 لوگ مر گئے مگر کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

دورانِ سماعت جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ بارشوں سے کراچی ڈوب رہا تھا اور حکومتی شخصیات کیفے پیالہ پر بیٹھی چائے نوش فرما رہی تھیں، لوگوں کی ضد اور انا سے کراچی کے بچے اور شہری مررہے ہیں۔

جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ چند ٹکوں کی خاطر سندھ اور شہری حکومت نے سارے شہر کو فروخت کرڈالا، وزیراعلیٰ کو توہین عدالت نوٹس جاری کردیے جائیں گے اگر انہوں نے 9 اگست تک مطمئن نہیں کیا، آپ لوگوں نے بچوں سے سب کچھ چھین لیا، معلوم نہیں چڑیا گھر میں جانور بھی ہیں یا نہیں، کراچی طم نچے والوں کے ہاتھوں میں دے دیا۔