رینجرز فوری طور پر پارک خالی کرے، سپریم کورٹ کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے سندھ رینجرز کو پارک خالی کرنے اور سیکیورٹی کے نام پر لگائے جانے والے بیریئرز فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ رینجرز کو گلیوں میں بیریئرز لگانے اور خالی پارکوں پر دفاتر بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ پارکوں کو خالی کر کے متبادل جگہ تلاش کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس اور رینجز شہر کی تمام چوکیاں دو ماہ میں ختم کر کے رپورٹ جمع کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: